مہرخبررساں ایجنسینے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر تیل مرلی دیوڑا ایران ، پاک اور ہند امن گیس پائپ لائن پر مذاکرات کے لیے اس ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ہندوستان کی وزارت تیل کے حکام کے مطابق مرلی دیوڑا پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران پاکستان ایران اور ہند امن گیس پائپ لائن پر مذاکرات کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکام کے ساتھ پاکستان کو ڈیزل درآمد کرنے پر بھی بات چیت کریں گے۔بدھ کو ہندوستانی اور پاکستانی وزرا کی ملاقات میں گیس پائپ لائن کی ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن فیس کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ