مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملائیشیا میں عام انتخابات 8 مارچ کو ہوں گے۔ گزشتہ روز ملائیشیاء کے وزیر اعظم عبداللہ بداوی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا مطالبہ تھا۔پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان ملائیشیا کے وزیر اعظم نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔واضح رہے کہ عبداللہ بداوی کی حکومت کی مدت 2009کے تک ہے تاہم انہوں نے بادشاہ سے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ 2004میں ہونے والے انتخابات میں عبداللہ بداوی کی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کی تھی۔
آپ کا تبصرہ