6 اپریل، 2018، 3:51 PM

ملائشیا کے وزير اعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ملائشیا کے وزير اعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ملائشیا کے وزير اعظم نجیب رزاق نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ملک بھر میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزير اعظم نجیب رزاق نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ملک  بھر میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ملائشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ملائشیا کے بادشاہ کے حکم سے تحلیل کیا گيا ہے اور جلد ہی ملک بھر میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

ملائشیا کے وزیر اعظم نے انتخابات کرانے کی تاریخ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل میں ملائشیا میں پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے۔

News ID 1879867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha