مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دو بمبار طیاروں نے مغربی اوقیانوس میں موجود امریکی بحری بیڑے پرپچھلے ہفتے غیر معمولی انتہائی نیچی پرواز کی تھی امریکی فوجی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ روسی لڑاکا طیارے توپولو 95 نے دو ہزار فٹ کی بلندی سے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس نیمیٹز پر دو مرتبہ انتہائی نیچی پرواز کی ۔ فوج اہلکار نے مزید بتایا کہ روس کے ایک اور لڑاکا طیارے نے امریکی جہاز کے گرد پچاس نوٹیکل میل کے فاصلے پر چکر لگائے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ روس امریکہ پر واضخ کرنا چاہتا ہے کہ اگر امریکہ نے روس کی سرحدوں کے قریب کوئي فوجی اقدام کیا تو اسے روس کی حوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا ۔
آپ کا تبصرہ