مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے جلاوطن سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے ہیں پنجاب حکومت نے شریف برادران کی وطن واپسی پر فری ہینڈ دیا ہے تاہم انہیں پیدل جلوس یا ریلی کی اجازت نہیں دیگئی نواز شریف نے کہا کہ وہ حکومت سے کسی مصالحت کے تحت پاکستان نہیں آئے ہیں مبصرین کا خیال ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی میں سعودی عرب حکومت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے
آپ کا تبصرہ