مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آرمینیا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچنے پراس دورے کو تعمیری اور کامیاب قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ ایران اور آرمینیا اپنے تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیں گے صدر احمدی نژاد نے آرمینیا کے دورے سے واپسی پر تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آرمینیا کے صدر رابرٹ کوچاریان اور دیگر حکام سے ملاقات میں گزشتہ معاہدوں کا جائزہ لینے کے علاوہ اقتصادی ، سفارتی ، توانائی اور اسی طرح نقل و حمل کے شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں صدر نے اس سفر کے دوران چار معاہدوں اور ایک مشترک بیانیے پر دستخط کئے ہیں صدر نے آرمینیا کے سفر کے دوران اس ملک میں مقیم ایرانیوں کے ایک شاندار اجتماع سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایران ثقافت علم و ادب اور اخوت و برادری کی آئینہ دار ہے
آپ کا تبصرہ