23 جولائی، 2007، 11:18 PM

سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ہر قسم کےحملے کا منہ توڑ جواب دینے پر تاکید کی ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ہر قسم کےحملے کا منہ توڑ جواب دینے پر تاکید کی ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی طرف سے ہر قسم کے ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر تاکید کی ہے

 مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی طرف سے ہر قسم کے ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر تاکید کی ہے انھوں نے کہا کہ شام نےگذشتہ سال اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا تھا لیکن حزب اللہ نے شام کو جنگ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیلی جانتے تھے کہ شام اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اور اسی لئے اسرائیل نےاس علاقے میں  کوئی فوجی اقدام نہیں کیا جہاں شامی فوجوں کی نقل و حرکت ہورہی تھی سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ 33 دن کی لڑائی میں تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کا پوراعلاقہ حزب اللہ کے میزائلوں کے نشانے پر تھا واضح رہے کہ 33 دن کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی نے سعودی سرپھرے صیہونی وہابی ملاؤں نے حزب اللہ کے خلاف فتوی جاری کیا تھا جس کی عالم اسلام میں شدید مذمت کی گئی اور تمام شیعہ اور سنی مسلمانوں کی دعائیں حزب اللہ کے غیور اور بہادر مسلمان جوانوں کے شامل حال تھیں جس کی بنا پر خداوند متعال نے حزب اللہ کو کامیابی عطا کی اور صیہونی اور وہابی ملاؤں کو شکست و شرمنگی سے دوچار کیا  

 

News ID 523057

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha