مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے دمشق سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں عالم اسلام کی 350 اہم شخصیات کی موجودگی میں اسلامی اور عربی ذرائع ابلاغ کا تیسرا بین الاقوامی اجلاس شروع ہوگیا ہے یہ اجلاس فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد کے لئے منعقد کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا اجلاس سے کئی اہم شخصیات خطاب کریں گی ایران کی مہر اور فارس خبررساں ایجنسیوں کے ڈائریکٹراور اخبار ایران ، الوفاق اور تہران ٹائمز کے چیف ایڈیٹربھی اس اجلاس میں شریک ہیں اس اجلاس سے آئی آر آئی بی کے ڈائریکٹر عزت اللہ ضرغامی بھی خطاب کریں گے ایران کے وفد میں مختلف ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور فلسطینی امور کے ماہرین کی ایک ٹیم بھی شامل ہے اس کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں اسلامی ذرائع ابلاغ کی اہم ذمہ داری پر خاص توجہ دی جائے گی فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں پہلی کانفرنس تہران میں دوسری بیروت اور تیسری کانفرنس شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقد ہوئی ہے جسمیں اسلامی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف جد جہد اور دہشت گردی کے درمیان فرق کو واضح کیا جائے گا
آپ کا تبصرہ