27 اپریل، 2007، 6:55 PM

سعودی عرب

سعودی عرب نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 172 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے

سعودی عرب نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 172 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ تنظیم کےسات دہشت گرد گروپوں کے ایک سو بہتر افراد کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ تنظیم کےسات دہشت گرد گروپوں کے ایک سو بہتر افراد کو گرفتار کر کے ان  سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے اطلاعات کے مطابقان میں سے بعض افراد کوسعودیہ میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ہوا بازی کی تربیت بھی دی گئی تھیسعودی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران القاعدہ سے وابستہ سات دہشت گرد گروپوں کے ایک سو بہتر افراد کو گرفتار کیا ہے ۔بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی نشاندہی پر صحرائی علاقوں میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود اور کمپیوٹرز بھی بر آمد کئے گئے ہیں ۔گرفتار شدگان میں غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں البتہ اکثریت سعودی باشندوں کی ہے ۔ بیان کے مطابق ان افراد کے قبضے سے دو کروڑ ریال کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے ۔ان میں سے بعض گروپوں نے قیدیوں کو آزاد کرانے کے لئے کئی جیلوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی سعودی عرب میں اس سے قبل بھی القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے کئی حملے کئے ہیں جن میں تیل کی تنصیبات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا

 

News ID 477000

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha