مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے آج کم فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ مطلوبہ تکنیکی صلاحیتوں کی تصدیق کے لیے کیا گیا بیان کے مطابق حتف دوم ابدالی نامی میزائل دو سو کلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ لگا سکتا ہے اور تمام اقسام کے وار ہیڈز لے جا سکتا ہے
آپ کا تبصرہ