مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقي پوليس كے مطابق عراق كے دارالحكومت بغداد ميں متعدد بم دھماكوں ميں كم سے كم انيس افراد ہلاك اور 80 زخمي ہوگئے ہيںدو بم دھماكے الشرجہ كے علاقے ميں ايك پرہجوم بازار ميں ہوئے جن ميں كم از كم دس افراد ہلاك اور ستر زخمي ہوئےہيں اس سے قبل شہر كے مركز ي علاقے ميں ايك بم دھماكہ ہوا جس ميں نو افراد ہلاك اور آٹھ زخمي ہوگئے وزارت داخلہ كے اہلكار كے مطابق بم ايك بس سٹيشن كے قريب سڑك كے كنارے نصب كيا گيا تھا اور اس سے ايك ٹيكسي اور ايك مني بس تباہ ہوگئي وزير داخلہ كے مطابق بغداد ميں دو اور دھماكوں ميں كم سے تين افراد زخمي ہوئے ہيں، اور دونوں بم حملوں ميں پوليس كو نشانہ بنايا گيا تھا منگل كي صبح بغداد ميں ہي ايك بنك پر مسلح افراد نے حملہ كيا اور تين محافظين اور دو بنك اہلكاروں كو ہلاك كر كے بنك لوٹ ليا مبصرين كا خيال ہے كہ عراق ميں متعد بم دھماكوں ميں امريكي اور اسرائيلي خفيہ ايجنسياں شامل ہيں جو دھشت گردي كو ہوا ديكرعراق ميں امريكي فوجيوں كےطولاني قيام كا منصوبہ كو عملي جامہ پہنانے كي كوشش كررہي ہيں
بغداد
عراق كے دارالحكومت بغداد ميں متعدد بم دھماكوں ميں كم سے كم انيس افراد ہلاك اور 80 زخمي ہوگئے ہيں
اطلاعات كے مطابق عراق كے دارالحكومت بغداد ميں متعدد بم دھماكوں ميں كم سے كم انيس افراد ہلاك اور 80 زخمي ہوگئے ہيں
News ID 364432
آپ کا تبصرہ