3 اگست، 2006، 4:20 PM

سعودي عرب كے وزير خارجہ نے كہا كہ

اسرائيل جنگ بندي پر مائل نہيں ہے // عربي ممالك ہر عربي ملك پر حملے كا مقابلہ كريں گے

اسرائيل جنگ بندي پر مائل نہيں ہے // عربي ممالك ہر عربي ملك پر حملے كا مقابلہ كريں گے

سعودي عرب كے وزير خارجہ سعود الفيصل نے اسرائيل كي حمايت كے سلسلے ميں امريكي موقف پر تنقيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل جنگ بندي پر مائل نہيں ہے كيونكہ اس كي ہميشہ سے يہي سياست رہي ہے اور وہ لبنان ميں اپنے مشكوك اہداف تك پہنچنے كي تلاش كررہا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے الجزيرہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودي عرب كے وزير خارجہ سعود الفيصل نے لبنان كي موجودہ صورتحال پر پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ لبنان ميں جنگ بند كرنے كي كوششيں ناقص ہيں اور اسرائيل بھي جنگ بندي پر مائل نہيں ہے كيونكہ اس كي ہميشہ سے يہي سياست رہي ہے اور وہ لبنان ميں اپنے مشكوك اہداف تك پہنچنے كي تلاش كررہا ہے شام پر اسرائيل يا امريكہ كي طرف سے حملے كے بارے ميں سوال كا جواب ديتے ہوئے سعودي وزير خارجہ نے كہا كہ سعودي عرب نے ايك بيان جاري كيا ہے جس ميں جنگ كے مزيد پھيلنے كے خطرے پر متنبہ كيا گيا ہے اور اگر عرب يونين كے ركن ملك پر حملہ كيا گيا تو تمام عرب ممالك اس كا مقابلہ كريں گے سعودي وزير خارجہ نے يہ نہيں بتايا كہ آيا لبنان اور فلسطين بھي عرب يونين كے ركن ممالك ہيں يا نہيں ؟ اگر ہيں تو ان پر اسرائيل كي طرف سے كئے گئےحملے كےسلسلے ميں عرب ممالك نے اب تك كيا كيا ہے اور اگر وہ عرب ممالك كے ركن نہيں ہيں اور مسلم ممالك ميں شامل ہيں تو بھي عرب ممالك نے اپني ذمہ داريوں كوكتنا نبھايا ہے ؟

News ID 362401

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha