مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق عراق كے ہمسايہ ممالك كے وزراء خارجہ كا نواں اجلاس ايران كے صدر احمدي نژاد كے خطاب كے ساتھ تہران ميں آغاز ہوگيا ہے اس اجلاس ميں ايران ، عراق ، سعودي عرب ، تركي ، اردن ، شام ، كويت ، بحرين اور مصر كے وزراء خارجہ كے علاوہ عرب يونين كے سكريٹري جنرل عمرو موسي شريك ہيں عراق كے ہمسايہ ممالك كے وزراء خارجہ كا آٹھواں اجلاس تركي كے شہر استنبول ميں منعقد ہوا تھا ايران كے وزير خارجہ منوچہر متكي نے صدر احمدي نژاد كے خطاب سے قبل وزراء خارجہ كے نويں اجلاس كے اہم ترين مقاصد كي طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ اس اجلاس ميں عراقي حكومت كا تعاون اور عراق ميں پائدار امن برقراركرنے كے طرق پر تبادلہ خيال كيا جائے گا انھوں نے كہا كہ اس اجلاس ميں فلسطين كے مظلوم كے عوام كے خلاف اسرائيلي جارحيت كے خلاف بھي بحث و تبادلہ خيال كيا جائے گا
عراق كے ہمسايہ ممالك كے وزراء خارجہ كا نواں اجلاس
تہران ميں عراق كے ہمسايہ ممالك كے وزراء خارجہ كے نويں اجلاس كا آغاز
عراق كے ہمسايہ ممالك كے وزراء خارجہ كا نواں اجلاس ايران كے صدر احمدي نژاد كے خطاب كے ساتھ تہران ميں آغاز ہوگيا ہے يہ اجلاس دو دن تك جاري رہے گا
News ID 350206
آپ کا تبصرہ