مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران اور گينا كے وزراء خارجہ نے دونوں ممالك كے درميان صحت ، زراعت ، صنعت اور تجارت و سياست كے ميدان ميں باہمي روابط كو توسيع دينے پر تاكيد كي ہے منوچہر متكي نے گينا كي وزير خارجہ كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران اپني خارجہ پاليسيوں ميں انرجي اور تيل كو ہتھكنڈے كے طور پر استعمال نہيں كرے گا انہوں نے عراق كے بارے ميں امريكہ كے ساتھ مجوزہ مذاكرات كے بارے ميں كہا كہ اس سلسلے ميں ابھي تفصيلات طے نہيں كي گئي ہيں منوچہر متكي نے كہا ہے كہ ايران كا فوجي نظريہ محض دفاعي نوعيت كا ہے انہوں نے كہا تاريخ ميں يہ كہيں نہيں ملے گا كہ ايران نے جنگ كي آگ بھڑكائي ہو يا كسي دوسرے ملك پر جارحانہ حملہ كيا ہو منوچہر متكي نے كہا كہ ہم اپنے ايٹمي جقوق سے ہرگز دست بردار نہيں ہونگے گينا كي وزير خارجہ نے بھي ايران كے ايٹمي پروگرام كي حمايت كا اعلان كيا اور كہا كہ ايران كا ايٹمي پروگرام قابل اطمينان ہے
مشتركہ پريس كانفرنس
متكي : حقوق انساني كونسل ميں ركنيت حاصل كرنے كے لئے گينا ايران كے حق ميں رائے دےگا // سيديبہ : ہم ايران كے ايٹمي پروگرام سے مطمئن ہيں
ايران اور گينا كے وزراء خارجہ نے دونوں ممالك كے درميان صحت ، زراعت ، صنعت اور تجارت و سياست كے ميدان ميں باہمي روابط كو توسيع دينے پر تاكيد كي ہے
News ID 307763
آپ کا تبصرہ