مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني اخبار جنگ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جاپان نے امريكہ اور ہندوستان كے درميان جوہري تعاون كے معاہدے پر تشويش كا اظہار كيا ہے جاپاني وزير خارجہ تارر آسو نے ڈپلوميسي اور قومي دفاع كے بارے پارليماني پينل كو بتايا كہ امريكہ اور ہندوستان كے درميان ايٹمي تعاون سے شمالي كوريا اور ايران كے معاملے پر ڈپلوميسي اور اين پي ٹي كے عالمي موقف كو نقصان پہنچے گا انہوں نے كہا كہ اس معاہدے نے ايك دوہرا معيار قائم كيا ہے انہوں نے كہا كہ يہ ايك خوش آئند بات ہے كہ بين الاقوامي معائنہ كار انسپكٹر ہندوستان كے سول ايٹمي ري ايكٹرز كا معائنہ كر سكيں گے ليكن ہماري تشويش اس وسيع تناظر ميں ہے كہ اس سے اين پي ٹي كے حوالے سے رواں موقف كو نقصان پہنچے گا انہوں نے كہا كہ ہم نے امريكي وزير خارجہ كونڈوليزا رائس كو اپني تشويش سے آگاہ كرديا ہے انہوں نے كہا كہ واشنگٹن كو اس امر سے بھي آگاہ كيا گيا ہے كہ و ہ اس معاہدے كے حوالے سے ايران، شمالي كوريا اور ديگر ممالك پر پڑنے والے ممكنہ منفي اثرات پر غور كرےواضح رہے كہ ايٹمي ٹيكنالوجي كے سلسلے ميں امريكہ كي دوہري پاليسي پر عالمي برادري ميں سخت تشويش پائي جاتي ہے كيونكہ امريكہ ان ممالك پر تو غير قانوني دباؤ ڈال رہا ہے جو اين پي ٹي كے ركن ہيں اور اس كے قوانين كي روشني ميں پر امن ايٹمي ٹيكنالوجي حاصل كررہے ہيں ليكن ہندوستان جس نے اين پي ٹي معاہدے پر ابھي تك دستخط نہيں كئے ہيں امريكہ نےاس كے ساتھ ايٹمي معاہدہ كيا ہے ايران اور شمالي كوريا نے امريكہ كے غلط موقف كو پہلے ہي مسترد كرديا ہے
اين پي ٹي سے متعلق عالمي موقف كو نقصان پہنچے گا
جاپان نے امريكہ اور ہندوستان كے درميان جوہري تعاون كے معاہدے پر تشويش كا اظہار كيا ہے
جاپاني وزير خارجہ نے كہا ہے كہ امريكہ اورہندوستان كے درميان ايٹمي تعاون سے اين پي ٹي سے متعلق عالمي موقف كو نقصان پہنچے گا
News ID 305221
آپ کا تبصرہ