11 فروری، 2006، 11:23 PM

ہاشمي رفسنجاني

ايراني قوم اپنے ايٹمي حقوق سے پيچھے نہيں ہٹے گي // موجودہ شرائط ميں ہميں ہوشياري اور تدبير كي ضرورت ہے

ايراني قوم اپنے ايٹمي حقوق سے پيچھے نہيں ہٹے گي // موجودہ شرائط ميں ہميں ہوشياري اور تدبير كي ضرورت ہے

مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ہاشمي رفسنجاني نے تاكيد كي ہے كہ ايراني قوم 22 بہمن( 11 فروري ) كو اتحاد و اتفاق كے ساتھ واضح كرديا ہے كہ وہ اپنے ايٹمي حقوق سے دست بردار نہيں ہوگي اورآج ايراني قوم نےمغربي ممالك كو اس كا محكم جواب ديا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق آج صبح تہران كي عظيم ريلي ميں مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ ہاشمي رفسنجاني نے تہراني عوام كے شانہ بشانہ شركت كي اور نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايراني قوم نے 22 بہمن كو اتحاد و اتفاق اور انسجام كے ساتھ واضح كرديا ہے كہ وہ اپنے ايٹمي حقوق سے دست بردار نہيں ہوگي انھوں نے كہا كہ ايراني عوام نے ريلي ميں حاضر ہوكرمغربي ممالك كو محكم اور قاطع جواب ديا ہےہاشمي رفسنجاني نے كہا كہ ايراني عوام كي وسيع اور بڑے پيمانے پر شركت اس بات كا واضح ثبوت ہے كہ وہ اپنے ايٹمي حقوق سے ہرگز دست بردار نہيں ہوگي انھوں نے كہا كہ ايراني عوام نے ميدان ميں آكرايك آوازہوكراعلان كيا ہے ايٹمي ٹيكنالوجي ہمارا مسلم حق ہے اور يہ حق كسي كا ديا ہوا نہيں ہے جو ہم سے چھين لے گا مغربي ممالك كي طرف سے پے در پے دھمكيوں كے بارے ميں ايران كيا كرے گا ؟ اس سوال كا جواب ديتے ہوئے انھوں نے كہا كہ  موجودہ شرائط ميں ہميں ہوشياري اور تدبير كي ضرورت ہے مغربي ممالك انقلاب پر چوٹ لگانے كي موذيانہ كوشش ميں مصروف ہيں  انھوں نے يورپي اخبارات ميں شائع ہونے والے خاكوں كي شديد مذمت كي اور كہا كہ يورپ اب آزادي كے نام پر پيغمبر اسلام (ص)كي شان ميں گستاخي پر اتر آيا ہے انھوں نے كہا كہ پيغمبر رحمت و رافت (ص) كي شان ميں گستاخي كو كوئي بھي مسلمان برداشت نہيں كرے گا اور اس گھٹيا اقدام كے پيچھے صہيونيوں  كا ہاتھ ہے

News ID 289371

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha