مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق سفارتي ذرائع كے حوالے سے اطلاع ملي ہے كہ تين يورپي ممالك نے ايران كي اعلي سلامتي كونسل كے سكريٹري ڈاكٹر علي لاريجاني كے خط كا سركاري جواب اعلي سلامتي كونسل كے بين الاقوامي امور كے نائب ڈاكٹر وعيدي كے حوالے كرديا ہے تين يورپي ممالك نے لاريجاني كے خط كا استقبال كرتے ہوئے ايران كے ساتھ مذاكرات دوبارہ شروع كرنے پر اپني آمادگي كا اظہار كيا ہے اس رپورٹ كے مطابق طرفين كے باہمي اتفاق كي بنا پر يہ مذاكرات كسي چوتھے ملك ميں منعقد ہونگے ياد رہے كہ اس سے قبل ايران اور يورپ كے مابين مذاكرات تہران ، لندن اور پيرس ميں منعقد ہوئے تھے اب طرفين نے نئے دور كے مذاكرات يورپ كے كسي چوتھے ملك ميں منعقد كرنے پر اتفاق كرليا ہے اس سے قبل ڈاكٹر لاريجاني نے تين يورپي ممالك كو ايك خط لكھا تھا جس ميں يورپي ممالك سے كہا گياتھا كہ وہ بغير كسي پيشگي شرط كے مذاكرات كي ميز پر واپس آجائيں
يورپ نے لاريجاني كے خط كا جواب ديا ہے
ہم مذاكرات كے لئے بغير كسي قيدو شرط كے آمادہ ہيں // مذاكرات "چوتھے ملك " ميں انجام پذير ہوں
سفارتي ذرائع كے حوالے سے اطلاع ملي ہے كہ تين يورپي ممالك نے ايران كي اعلي سلامتي كونسل كے سكريٹري ڈاكٹر علي لاريجاني كے خط كا سركاري جواب اعلي سلامتي كونسل كے بين الاقوامي امور كے نائب ڈاكٹر وعيدي كے حوالے كرديا ہے
News ID 259076
آپ کا تبصرہ