مہر خبررساں ايجنسي كے پارليماني نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايراني وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي جو صدر احمدي كے حلف كي تقريب ميں شريك تھے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ يورپي ملكوں كي تجاويز قابل قبول نہيں ہيں كيونكہ ان تجاويز ميں يورپي ملكوں نے ايران كے مفادات كو پورا كرنے والے شرائط كا لحاظ نہيں ركھا ہے اوريہ تجاويز NPT معاہدے كي روح كي منافي اور پيرس سمجھوتے كے بھي خلاف ہيں وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہے كہ يورپي ملكوں كي تجاويز كا جواب ايك ، دو دن ميں مكمل طور پر دے ديا جائے گا انھوں نے كہا كہ يورپي ملكوں نے اپنے فرائض اور وعدوں پرعمل نہيں كيا ہے ايران كي وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہے كہ يورپي ملكوں كي تجاويز ميں يورينيم كي افزودگي كے موضوع كو شامل نہيں كيا گيا ہے اسي لئے تہران نے ان تجاويز كو قبول نہيں كيا ہے آصفي نے كہا ہے كہ ہم نے پہلے ہي اعلان كيا تھا كہ جو بھي تجويز پيش كي جائے اس ميں يورينيم كي افزودگي كے ايران كے مسلمہ حق كو شامل كيا جائے انھوں نے جوہري كونسل كے فوري تشكيل دينے كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس اجلاس كي كوئي حقوقي حيثيت نہيں ہے انھوں نے كہا كہ ہم نے اصفہان ميں جوہري توانائي كي عالمي ايجنسي كو UCF آلات نصب كرنے كي اجازت ددے دي ہے جب يہ آلات نصب ہوجا ئيں گے تو اس وقت يہاں يورينيم كي محدود پيمانے پر سرگرياں شروع ہوجائيں گي
آصفي نے كہا كہ
يورپي ممالك كي تجاويز NPT معاہدے كي روح كے خلاف ہيں // جوہري كونسل كے فوري طلب كئے جانے والےاجلاس كي كوئي حقوقي حيثيت نہيں ہے
ايراني وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے جوہري پروگرام سے متعلق يورپي يونين كي جانب سے پيش كي جانے والي تجاويز كو NPT معاہدے كي روح كے منافي قرارديتے ہوئے مسترد كر ديا ہے
News ID 215180
آپ کا تبصرہ