مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون یورپ سے تقریباً ایک تہائی امریکی فوجی دستوں کے انخلا کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر یہ منصوبہ نافذ کیا جاتا ہے تو یورپ میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ بعض امریکی طیارے، بحری جہاز اور فوجی ہتھیار بھی اس خطے سے واپس منتقل کیے جائیں گے۔
رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر فی الحال غور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
آپ کا تبصرہ