9 ستمبر، 2026، 8:11 AM

زیر آب کشتی پر ایران کا قبضہ، امریکہ کی تصدیق

زیر آب کشتی پر ایران کا قبضہ، امریکہ کی تصدیق

امریکی حکام نے اپنی زیرِ آب کشتی کے ضائع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فنی خرابی قرار دیا، جبکہ سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی جدید ترین خودکار زیر آب کشتی کو پکڑ لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے ایران کی جانب سے اپنی ایک زیرِ آب جنگی کشتی کو پکڑے جانے کی تصدیق کردی ہے، تاہم واقعے کی اہمیت کم کرنے کے لیے اسے فنی خرابی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکی فوج کی ایک خودکار زیر آب کشتی کو پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی عہدیدار نے دعوی کیا کہ مذکورہ کشتی فنی خرابی کے باعث ناکارہ ہوئی۔

اس امریکی عہدیدار نے واقعے کو معمولی ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ زیرِ آب کشتی پرانے ماڈل کی تھی اور اس پر خفیہ نوعیت کا سونار نظام بھی نصب نہیں تھا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی زیرِ آب کشتی کو ایران کی جانب سے پکڑے جانے کے حوالے سے دعوے کیے۔

ترجمان نے خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی ایک زیرِ آب کشتی کے ضائع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کشتی گزشتہ روز ایک مشن کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوئی اور کام کرنا بند ہوگیا۔

اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے سپاہ کے اہلکاروں نے آج صبح ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور عملیاتی کارروائی کے ذریعے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی جدید ترین ذہین اور بغیر پائلٹ زیرِ آب کشتی کو پکڑ لیا۔

سپاہ کے مطابق یہ خودکار زیرِ آب کشتی دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس تھی اور اسے 2025 میں امریکی فوج کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اس جدید امریکی زیرِ آب کشتی کو پکڑے جانے کے دعوے کو عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا گیا۔

News ID 1941239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha