مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 12 یورپی ممالک نے جن میں کینیڈا، برطانیہ، فرانس اور پولینڈ بھی شامل ہیں، ایک مشترکہ زبانی بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی پالیسیوں اور اقدامات سے نام نہاد دو ریاستی حل کے امکانات مزید کمزور ہو رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور آبادکاروں کے تشدد میں بے مثال اضافہ اور غیر قانونی بستیوں کی مسلسل توسیع دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ہم ان بستیوں سے متعلق اشیاء کی تجارت کو محدود کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جنہیں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔
کینیڈا اور 11 یورپی ممالک نے مزید کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر بستیوں کی توسیع روکنی چاہیے اور آبادکاروں کے تشدد کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں اور منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ ہم فلسطینی علاقوں کے الحاق یا وہاں کی آبادی کو جبری طور پر بے دخل کرنے کے مترادف کسی بھی اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ