مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے جنوب مشرقی فضائی دفاعی یونٹ کے اہلکاروں نے آبنائے ہرمز کے اسٹریٹجک علاقے میں ایک MQ-1 ڈرون کو بروقت شناخت کرکے نشانہ بنایا ہے۔
ڈرون کا فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تعاقب کیا گیا اور ایران کے جنوب مشرق میں نصب دفاعی نظام نے اسے، ملکی مربوط فضائی دفاعی کمان کے تحت، نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
آبنائے ہرمز کے اوپر اس ڈرون کو تباہ کرنے کے لیے جدید مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔
اس کاروائی کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ