مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور بحران کو پائیدار انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازع کو عارضی طور پر روکنے کے بجائے مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کشیدگی میں اضافے اور ایران کے خلاف حملوں کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو جامع مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحران کی بنیادی وجوہات کے حل کے لیے غزہ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر توجہ دینا ضروری ہے۔ قطر مختلف تجاویز، جیسے ممکنہ مفاہمتی یادداشت پر غور کر رہا ہے۔ قطر سمجھتا ہے کہ بحران کا واحد پائیدار حل مذاکرات کے ذریعے طے پانے والا معاہدہ ہے۔
قطری عہدیدار نے خبردار کیا کہ طولانی بحران کے اثرات خطے کے عوام اور معیشت پر مزید سنگین ہوں گے اور جتنی جلدی معاہدہ طے پائے گا، اتنی ہی جلدی مشکلات اور اقتصادی نقصانات میں کمی آئے گی۔
آپ کا تبصرہ