7 ستمبر، 2026، 12:39 PM

عراقی وزیراعظم کا امریکی عہدیدار سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عراقی وزیراعظم کا امریکی عہدیدار سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عراقی وزیراعظم نے عراق میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم علی الزیدی نے اتوار کے دن عراق میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور اسٹیون فاگن سے ملاقات کی ہے۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے استفادے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے کی سلامتی و استحکام کو تقویت دینے اور یہاں کے عوام کے مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

News ID 1941201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha