6 ستمبر، 2026، 7:12 PM

امریکی سفیر کا برطانوی وزیر خارجہ پر یہود دشمنی کا الزام

امریکی سفیر کا برطانوی وزیر خارجہ پر یہود دشمنی کا الزام

مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر نے غزہ کی انسانی صورتِ حال پر برطانوی وزیرِ خارجہ کی تنقید کے ردِعمل میں برطانوی حکومت پر یہود دشمنی کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے غزہ کی انسانی صورتِ حال پر برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ کی تنقید کے ردِعمل میں برطانوی حکومت پر یہود دشمنی کا الزام عائد کیا۔

واضح رہے یہ الزام برطانوی وزیرِ خارجہ کے ان بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے فلسطینی بچوں کی ادویات تک رسائی سے محروم کیے جانے کی بات کی تھی۔

برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے ایک ویڈیو میں غزہ کی صورتِ حال کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچے ادویات اور ضروری طبی سہولیات غزہ میں نہ پہنچنے کے باعث جان سے جا رہے ہیں۔

اس کے ردِعمل میں مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے برطانوی حکومت پر یہود دشمنی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے خلاف لندن کی تنقید کی حقیقت میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ کی جنگ اور اس خطے کی انسانی صورتِ حال کے معاملے پر لندن اور تل ابیب کے درمیان اختلافات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1941179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha