16 جولائی، 2026، 4:54 PM

ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ایران

ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور براہ راست جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور براہِ راست جواب دیا جائے گا۔

یمنی نشریاتی ادارے المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے میدان عمل میں ثابت کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج ہر قسم کے ممکنہ منظرنامے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج سفارتی کوششوں کی حمایت کرتی ہیں، تاہم ایرانی قوم بے بس نہیں ہے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا سخت، براہ راست اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1940329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha