3 جولائی، 2026، 2:51 PM

آبنائے ہرمز کا انتظام بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران اور عمان کی ذمہ داری ہے، قالیباف

آبنائے ہرمز کا انتظام بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران اور عمان کی ذمہ داری ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ مفاہمت کے بعد خلیج فارس کے ساحلی ممالک بالخصوص عراق کی آراء بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز کا انتظام ایران اور عمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے خلیج فارس کے ساحلی ممالک خصوصاً عراق کی آراء بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بات انہوں نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ہیبت الحلبوسی سے ملاقات کے دوران کہی، جو شہید رہبر انقلاب کی تشییعی تقریب میں شرکت کے لیے ایران کے دورے پر ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے ہیبت الحلبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سوگ کی اس گھڑی میں ایران آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے اقدامات سے پورا خطہ متاثر ہوا ہے۔ امید ہے کہ ایران نے فوجی اور سیاسی میدان میں جس استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ خطے میں امن اور استحکام کا سبب بنے گا۔

قالیباف نے کہا کہ ایران اور عراق نے مشکل اور خوشحالی دونوں ادوار میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں برادر ممالک نے اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کی، مشترکہ جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق امریکہ کے ساتھ حالیہ مفاہمتی عمل میں اہم امور طے پائے ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس آبی گذرگاہ کا انتظام ایران اور عمان کے درمیان ہونا چاہیے، جبکہ اس سلسلے میں خلیج فارس کے ساحلی ممالک، بالخصوص عراق، کی آراء بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

News ID 1940117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha