1 جولائی، 2026، 11:46 PM

بحیرہ عرب میں امریکی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، ایک اہلکار لاپتہ

بحیرہ عرب میں امریکی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، ایک اہلکار لاپتہ

امریکی بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایم ایچ-60 ایس سی ہاک ہیلی کاپٹر کے چار میں سے تین اہلکاروں کو بچا لیا گیا، جبکہ ایک لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے بحیرۂ عرب میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ اور اس کے ایک اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ MH-60S Sea Hawk ہیلی کاپٹر، جو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS George H.W. Bush سے وابستہ تھا، بحیرۂ عرب میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔

بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار چار افراد میں سے تین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں طیارہ بردار بحری جہاز USS George H.W. Bush پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ چوتھے لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے امریکی بحریہ کی کارروائی جاری ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی پانچویں بیڑے نے کہا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کسی دشمنانہ کارروائی کا نتیجہ تھی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

News ID 1940095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha