29 جون، 2026، 9:14 AM

صہیونی دشمن کی تمام سرگرمیوں پر نظر ہے، وطن کے دفاع کا حق محفوظ ہے، حزب اللہ

صہیونی دشمن کی تمام سرگرمیوں پر نظر ہے، وطن کے دفاع کا حق محفوظ ہے، حزب اللہ

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دشمن کی تمام کارروائیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی پورٹ کے مطابق لبنانی تحریک حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے، دھماکے اور دیگر فوجی کارروائیاں کرکے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی، جو ایک واضح اور سنگین اقدام ہے۔

حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نبطیہ اور میفدون کے علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک ڈرون نے قصبہ فرون کے کھلے علاقوں پر حملہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے تخریبی کارروائیوں کے دوران طیبہ اور حداثا کے قصبوں میں متعدد رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کیا، جبکہ مجدل زون میں بھی دھماکوں کی کارروائیاں کی گئیں۔

حزب اللہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تمام خلاف ورزیوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہی ہے اور لبنان، اس کی سرزمین اور عوام کے دفاع کے اپنے جائز اور قانونی حق کو محفوظ رکھتی ہے۔

News ID 1940055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha