26 جون، 2026، 10:24 AM

انقلاب اسلامی کے سیدالشہداء کی شہادت نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے، عراقچی

انقلاب اسلامی کے سیدالشہداء کی شہادت نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جس طرح امام حسینؑ کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، اسی طرح آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت بھی کبھی فراموش یا معاف نہیں کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امام حسینؑ کو شیعہ مسلمانوں کا سیدالشہداء اور سالارِ شہیداں اس لیے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے میدانِ کربلا میں اللہ کی راہ میں اپنی ہر چیز قربان کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، جنہیں انہوں نے انقلابِ اسلامی ایران کے سید و سالارِ شہداء قرار دیا، کی شہادت کو نہ کبھی فراموش کریں گے اور نہ ہی اسے معاف کریں گے۔

عراقچی نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ یہ قربانی ایرانی قوم کی اجتماعی یادداشت کا حصہ رہے گی اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

News ID 1939992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha