مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چلی میں فلسطین کے حامی وکلا کے ایک گروپ نے اقوام متحدہ پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھانے کی غرض سے ایک قانونی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم میں شریک وکیل اور سابق سفارتکار نیلسن حداد نے کہا کہ یہ گروپ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کو ایک خط ارسال کرے گا، جس میں اسرائیل کو اقوام متحدہ کی رکنیت سے خارج کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
چلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس عوامی مہم کے حق میں تقریباً 80 ہزار دستخط جمع کیے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد سول سوسائٹی تنظیمیں بھی اس کی حمایت کر رہی ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنے منشور کی ان شقوں پر عمل کرنا چاہیے جو ایسے رکن ممالک کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتی ہیں جن پر تنظیم کے بنیادی اصولوں کی بار بار خلاف ورزی کے الزامات عائد ہوں۔
آپ کا تبصرہ