مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے قیام اور جنگ کے خاتمے پر منتج ہونے والے مذاکراتی عمل میں پاکستان کی شبانہ روز کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان کا قدردان ہے۔
صدر پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے صدر زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایران آپ کا دوسرا گھر ہے اور ہم تہران میں آپ کی میزبانی کے خواہاں ہیں۔
ملاقات میں صدر زرداری نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور ہمسائیگی کے مضبوط رشتوں پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے ایرانی عوام کی استقامت اور مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ایرانی قوم کی یہ کامیابی پورے عالم اسلام کے لیے باعثِ فخر ہے۔
آپ کا تبصرہ