18 جون، 2026، 8:57 AM

امریکا اور ایران کے معاہدے کے ساتھ ہی اسرائیل لبنان کے ساتھ بھی فوری سمجھوتے کا خواہاں

امریکا اور ایران کے معاہدے کے ساتھ ہی اسرائیل لبنان کے ساتھ بھی فوری سمجھوتے کا خواہاں

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب امریکی ثالثی کے ذریعے بیروت کے ساتھ جلد از جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے ایرانی مطالبے کو تہران اور واشنگٹن کے مذاکراتی ایجنڈے سے خارج کیا جاسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکا و ایران کے درمیان مکمل معاہدے کے ساتھ ہی بیروت کے ساتھ بھی جلد از جلد ایک سمجھوتے تک پہنچنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تل ابیب کا مقصد یہ ہے کہ امریکی ثالثی میں حکومتِ لبنان کے ساتھ معاہدہ کرکے لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے اس مطالبے کو، جسے ایران تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ معاہدے کی شرائط میں شامل کرنا چاہتا ہے، دونوں فریقوں کے مذاکراتی ایجنڈے سے ہٹا دیا جائے۔

دوسری جانب، اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے بعض سیاسی حلقوں نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے ایران اور لبنان سے متعلق اس کے لازمی اور پابند شقوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1939815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha