17 جون، 2026، 3:22 PM

ایران کو امریکہ اور صہیونی حکومت پر فتح کی مبارک باد، امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت، عبدالملک الحوثی

ایران کو امریکہ اور صہیونی حکومت پر فتح کی مبارک باد، امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت، عبدالملک الحوثی

انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکا اور اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کو عظیم فتح قرار دیتے ہوئے خطے میں کسی بھی نئی جارحیت کے مقابلے کے لیے مکمل تیاری اور اسلامی ممالک کے اتحاد پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکا اور اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں اسلامی جمہوری ایران کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عبدالملک الحوثی نے کہا کہ انصاراللہ ہر قسم کی ممکنہ کشیدگی یا غزہ اور مزاحمت کے کسی بھی محاذ کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے خطے کے ممالک کو نشانہ بنانے کی دشمن کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

انصاراللہ کے سربراہ نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے دشمنوں کے سامنے جھکنے کی پالیسی سے نجات حاصل کریں اور آزادی، خودمختاری اور مزاحمت کے لیے جہاد و مزاحمتی محاذ کے ساتھ کھڑے ہوں۔

News ID 1939794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha