8 جون، 2026، 8:10 AM

یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، مقبوضہ علاقوں میں الرٹ جاری

یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، مقبوضہ علاقوں میں الرٹ جاری

صہیونی فوج اور عبرانی میڈیا کے مطابق یمن سے ایک میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکزی حصے کی جانب فائر کیا گیا جس کے بعد مقبوضہ علاقوں میں الرٹ جاری کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب میزائل داغا گیا ہے۔

المیادین کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن کی سمت سے ایک میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف فائر کیا گیا، جس کے بعد متعلقہ سکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے۔

صہیونی فوج نے بھی اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ میزائل یمن سے داغا گیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل کا رخ مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصے کی جانب تھا۔

دوسری جانب یمن کے سرکاری یا عسکری ذرائع کی جانب سے اس دعوے کی تاحال نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے آیا ہے۔

News ID 1939639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha