4 جون، 2026، 11:03 PM

فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کی مسلسل حمایت جاری رہے گی، عراقچی کی حماس کی اعلی قیادت سے گفتگو

فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کی مسلسل حمایت جاری رہے گی، عراقچی کی حماس کی اعلی قیادت سے گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے اعلی رہنما سے گفتگو میں کہا کہ ایران خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم کوششیں کر رہا ہے اور فلسطین و لبنان کے عوام کی جائز مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین اور لبنان کے عوام کی جائز مزاحمت کی حمایت کو اپنی مستقل اور اصولی پالیسی سمجھتا ہے اور صہیونی قبضے اور جارحیت کے مقابلے میں یہ مقاومت کی حمایت بدستور جاری رہے گی۔

عراقچی نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلی رہنما خلیل الحیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور خلیل الحیہ کے فرزند اور غزہ میں شہید ہونے والے مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروہوں کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خلیل الحیہ نے امریکی اور صہیونی جارحیت کے دوران ایرانی قیادت اور ملکی عہدیداروں کی شہادت پر ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کیا اور حالیہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے جارحیت کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین، بالخصوص غزہ کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور فلسطینی عوام و مزاحمتی گروہ اپنے قومی اہداف، تجاوزات کے خاتمے اور قبضے کے خاتمے تک استقامت کا راستہ جاری رکھیں گے۔

حماس رہنما نے تمام محاذوں پر بیک وقت جنگ بندی کے ایرانی موقف کو سراہتے ہوئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

News ID 1939552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha