مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مغربی الجلیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جبکہ مقبوضہ الجلیل کے ایک فوجی علاقے میں کئی بم سے بھرے ڈرونز پھٹ گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں حزب اللہ کے متعدد ڈرونز نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی اس کارروائی میں اسرائیلیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے، تاہم واقعے کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں اور اسرائیلی فوج بعد میں باضابطہ بیان جاری کرے گی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی زوطر بستی میں اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو ابابیل نامی خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ مشرقی زوطر کے علاقے تلۃ الخزان میں موجود اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور قابض فوجیوں کے اجتماع پر کئی راکٹ بھی داغے گئے۔
ادھر ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی فلسطین کے علاقے شلومی میں حزب اللہ کے بغیر پائلٹ طیارے کے حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔
آپ کا تبصرہ