14 اپریل، 2026، 10:50 PM

مستقل جنگ بندی، تمام فریقوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، قطر

مستقل جنگ بندی، تمام فریقوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، قطر

قطر نے کہا ہے کہ دوحہ خطے کے بحران کے حل اور مستقل جنگ بندی کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے خطے کے بحران کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ایک جامع اور مستقل حل تک پہنچا جاسکے جو صرف جنگ بندی تک محدود نہ ہو۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ خطے میں مستقل جنگ بندی کے قیام کے لیے دیرپا حل کی ضرورت ہے اور ایران کی جانب سے قطر پر جنگ کے دوران حملے جاری تھے، لیکن جنگ بندی کے بعد یہ حملے رکے۔

قطر نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتا ہے اور اس وقت کسی نئے ثالث کی ضرورت نہیں ہے۔

الانصاری نے مزید کہا کہ قطر خطے کے برادر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ تمام ممالک کی مشترکہ پالیسی کی بنیاد پر ایک یکساں موقف اختیار کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ قطر خود مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرتا، مگر پاکستان، امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جب کوئی ایسا معاہدہ طے پایا جائے گا جو جنگ کو ختم کرے، تو ضروری ہے کہ تمام فریقین باہمی مذاکرات کے ذریعے دیرپا حل پیش کریں۔ قطر اس سلسلے میں تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ایک جامع اور پائیدار حل کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

News ID 1938885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha