10 اپریل، 2026، 7:50 PM

لبنان میں جنگ بندی کے بغیر مذاکرات بے معنی، ایرانی حکام کا اتفاق

لبنان میں جنگ بندی کے بغیر مذاکرات بے معنی، ایرانی حکام کا اتفاق

ایرانی اعلی حکام کا اس امر پر اتفاق ہے کہ لبنان میں صہیونی حکومت کے حملے اعلان کردہ شرائط کے خلاف ہے اور ایسی صورت میں مذاکرات کا جاری رہنا قابل قبول نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی اور مذاکرات پر اتفاق ہونے کے باوجود لبنان پر صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں جس کو ابتدائی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ 

ایرانی مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کے مطابق لبنان میں مکمل جنگ بندی کے بغیر کسی بھی قسم کے مذاکرات معنی نہیں رکھتے۔ یہ ممکن نہیں کہ ایران میں حالات معمول پر ہوں جبکہ لبنان بدستور حملوں کی زد میں رہے۔

تینوں اعلی حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی ضروری ہے، بصورت دیگر مذاکرات کا کوئی مطلب نہیں رہتا۔ حزب اللہ نے مشکل حالات میں ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر بھاری قیمت ادا کی ہے، اس لیے لبنان پر جاری حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی اور فریق مقابل کی سنجیدگی کا امتحان ہیں۔

News ID 1938826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha