9 اپریل، 2026، 1:14 PM

شہید امام خامنہ ای کا چہلم، ایران بھر میں تعزیتی جلوس اور مجالس عزا+تصاویر، ویڈیوز

شہید امام خامنہ ای کا چہلم، ایران بھر میں تعزیتی جلوس اور مجالس عزا+تصاویر، ویڈیوز

مرجع تقلید شیعیان جہان شہید امام خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ایران کے تمام شہروں میں تعزیتی جلوس اور مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید شیعیان جہان رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی شہید امام سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ایران بھر میں تعزیتی جلوس اور مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں۔

گزشتہ چالیس دنوں کے دوران بھی مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات مسلسل منعقد ہوتے رہے جن کا مقصد امریکہ اور صہیونی حکومت سے نبردآزما مجاہدین کی حمایت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ یہ اجتماعات عوام کی گہری یکجہتی اور میدان میں ان کی فعال موجودگی کی علامت ہیں۔

یزد کی مسجد روضہ محمدیہ میں قائد انقلاب اسلامی کا چہلم

مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی شہادت کے چالیسویں دن کی مناسبت سے یزد کی مسجد روضہ محمدیہ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے، گورنر، مختلف سرکاری عہدیداران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران لوگوں نے صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ولایتِ فقیہ کی پیروی اور اسلامی جمہوریہ کے ساتھ وفاداری کا اعادہ کیا۔

ارومیہ کی زینبی خواتین کا رہبر شہید کے انتقام کا مطالبہ

ارومیہ کی زینبی خواتین نے شاہراہ امام خمینی پر اجتماع کرکے شہید رہبر انقلاب اسلامی کے انتقام کا مطالبہ کرتے ہوئے عزاداری کی۔

گرگان میں سوگ کی فضا؛ شہید رہبر کے اربعین پر عوام کا عظیم جلوس عزا

جمعرات کی صبح شہید رہبر انقلاب اسلامی کے چہلم کی مناسبت سے گرگان میں ایک عظیم جلوس کا آغاز ہوا۔ عزادار پہلے میونسپل چوک پر جمع ہوئے اور وہاں سے امامزادہ عبداللہ کے مزار کی طرف روانہ ہوئے۔ مرثیوں اور ولولہ انگیز نعروں کے ساتھ شہر کی فضا غم اور حماسی جذبات سے بھرگئی۔

اس تقریب میں شہداء کے خاندانوں، نوجوانوں، خواتین اور مختلف عوامی طبقات کی شرکت نے انقلاب کی اقدار اور شہداء کے خون سے وفاداری کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ شرکاء نے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا کر شہداء کے راستے کو جاری رکھنے اور ان کے نظریات پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خرم آباد میں شہید امام خامنہ ای کے چہلم پر سوگواری

صوبہ لرستان کے مرکزی مقام خرم آباد میں رہبر معظم انقلاب شہید امام خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر عوامی اجتماع ہوا جس میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

مجلس عزا کے دوران لوگوں نے اپنے چہروں اور سروں پر گل آلود مٹی لگاکر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

کرمانشاہ میں شہید رہبر کے چہلم کے موقع پر تعزیتی اجتماع

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق کرمانشاہ میں ولایت سے وابستہ عوام کی ایک شاندار اجتماع ہوا جو شہید امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔

بجنورد میں تعزیتی جلوس

بجنورد میں مذہبی انجمنوں نے تعزیتی جلوس اور علم برداری نے شہید امام خامنہ ای کے اربعین کے موقع پر اتحاد، محبت اور وفاداری کا ایک عظیم منظر پیش کیا۔

مازندران میں شہید قائد کے اربعین کی تعزیتی تقریبات

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح صوبہ مازندران میں بھی شہید رہبر انقلاب کے چالیسویں دن کی تقریبات مختلف شہروں اور علاقوں میں ہوئیں جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔

لوگ مساجد، نمازگاہوں اور مذہبی مقامات پر جمع ہوئے اور اس عظیم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی اور مقاومت کے اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

ہمدان میں شہید رہبر کے اربعین کی تقریب

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور قائد امت کی شہادت کے چالیسویں دن کے موقع پر ہمدان کے امام خمینی چوک میں اربعین کی تقریب کا آغاز ہوا۔

چالیس دن گزرچکے ہیں مگر شہید رہبر کی جدائی کا غم ابھی بھی تازہ ہے۔ ہمدان کے عوام آج سڑکوں پر نکل آئے ہیں تاکہ اپنے محبوب رہبر کی جدائی کے چالیس دن کے درد اور حسرت کو یاد کریں۔

چالیس دن پہلے دشمن نے اس عظیم رہنما کو شہید کر کے ایران کے عوام کو سوگوار کیا تھا۔ آج ہمدان کے وفادار عوام اپنے شہید رہنما اور میناب کے اسکول کے شہداء کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر نکلے ہیں تاکہ یہ پیغام دیں کہ یہ زخم اور یہ دکھ کبھی فراموش نہیں ہوں گے۔

News ID 1938812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha