5 اپریل، 2026، 4:59 PM

حزب اللہ کی طاقت نے حیران و پریشان کر دیا ہے، صہیونی میڈیا

حزب اللہ کی طاقت نے حیران و پریشان کر دیا ہے، صہیونی میڈیا

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کی بحالی نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے شمالی محاذ کے کمانڈر رافائل میلو نے ایک خفیہ اجلاس کی آڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کی فوجی قیادت حزب اللہ کی دوبارہ طاقت حاصل کرنے کی صلاحیت سے حیران رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، میلو نے کہا کہ 2024 کی لبنان جنگ کے بعد حزب اللہ کی طاقت کو تباہ کرنے سے متعلق ابتدائی اندازے حد سے زیادہ خوش فہمی پر مبنی تھے۔

انہوں نے اسرائیلی فوج کے تجزیوں اور موجودہ زمینی حقیقت کے درمیان واضح تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی مسلسل موجودگی اور اس کی عملی صلاحیتیں اس فرق کو نمایاں کرتی ہیں۔

دوسری جانب، حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صہیونی فوجی ٹھکانوں اور اجتماعات کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ یہ کارروائیاں اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں، جو جنگ بندی معاہدے کے باوجود بند نہیں ہوئے۔

اسی تناظر میں صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ یا ایران کی شکست سے متعلق دعوے حقیقت کے برعکس ہیں اور ایسے بیانات بالآخر صہیونی قیادت کے لیے مایوسی کا باعث بنیں گے۔

اخبار کے مطابق، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں، چاہے اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتز اس حوالے سے اپنے دعوؤں کی تعداد میں کتنا ہی اضافہ کیوں نہ کر دیں۔

رپورٹ میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے خلاف جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور وہ نہ تو آبنائے ہرمز کو کھلوانے میں کامیاب ہو سکے ہیں اور نہ ہی ایران سے افزودہ یورینیم نکلوانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

News ID 1938759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha