4 اپریل، 2026، 10:28 AM

چند گھنٹوں میں حزب اللہ کی 48 کارروائیاں؛ فوجی چھاؤنی اور ٹھکانے نشانہ

چند گھنٹوں میں حزب اللہ کی 48 کارروائیاں؛ فوجی چھاؤنی اور ٹھکانے نشانہ

حزب اللہ نے مارون الراس اور حولا میں صہیونی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ نہاریا کے قریب لیمن چھاؤنی پر بھی خودکش ڈرون حملہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس نے صہیونی فوج کے خلاف 48 عسکری کارروائیاں انجام دی ہیں۔

المیادین کے مطابق حزب اللہ نے بتایا ہے کہ مقاومتی مجاہدین نے مارون الراس کے علاقے میں مثلث کحیل کے قریب صہیونی فوج کی پوزیشنوں کو میزائل حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ لبنانی مزاحمتی فورسز نے حولا کے علاقے میں ایک اور مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنا کر آگ لگا دی۔

اسی دوران نہاریا کی مقبوضہ بستی کے شمال میں واقع لیمن چھاؤنی کو حزب اللہ کے خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مارون الراس میں صہیونی دشمن کے ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کے قریب علاقوں پر بھی حزب اللہ کے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

News ID 1938743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha