3 اپریل، 2026، 10:19 AM

امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے، ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی جان خطرے میں ڈال دی، کامالا ہیرس

امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے، ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی جان خطرے میں ڈال دی، کامالا ہیرس

امریکہ کی سابق نائب صدر کامالا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک غیر مقبول جنگ میں ملک کو دھکیل کر امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی سابق نائب صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف کامالا ہیرس نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کو ایک ایسی جنگ میں داخل کر دیا جسے عوام کی حمایت حاصل نہیں، جبکہ بڑھتے ہوئے فوجی اخراجات کے باعث امریکی فوجیوں کو بھی خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود ٹرمپ نے امریکی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔

کامالا ہیرس کے مطابق، ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقریر میں کامیابی کا تاثر دینے کی کوشش کی، تاہم حقیقت یہ ہے کہ امریکی عوام بیانات کے بجائے عملی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے ایک ماہ مکمل ہونے پر خطاب کیا تھا۔

یہ تقریر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مختلف سرویز کے مطابق 66 فیصد امریکی شہری اس جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

News ID 1938727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha