1 اپریل، 2026، 8:00 PM

عراق میں آیت اللہ سیستانی کی اپیل پر ایران اور لبنان کے لیے امدادی مہم جاری، حرم امام حسینؑ پیش پیش

عراق میں آیت اللہ سیستانی کی اپیل پر ایران اور لبنان کے لیے امدادی مہم جاری، حرم امام حسینؑ پیش پیش

حرم امام حسین کی جانب سے ایران اور لبنان کے جنگ سے متاثر عوام کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم بدستور جاری ہے، جو عراق کی اعلیٰ دینی مرجعیت کی اپیل پر شروع کی گئی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اعلیٰ دینی مرجعیت کی اپیل پر حرم امام حسینؑ کی کوششوں سے  شروع کی گئی عوامی امداد مہم، مسلسل جاری ہے۔

اس مہم کا باقاعدہ آغاز حرم امام حسین  کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے عبدالمہدی الکربلائی کی موجودگی میں کیا گیا۔

تقریب کے دوران شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے زور دیا کہ حرم امام حسینؑ کو دینی مرجعیت کی انسان دوست اپیل کا نقطہ عروج بننا چاہیے۔

انہوں نے حرم امام حسینؑ کے خدام اور تمام مؤمنین سے اپیل کی کہ وہ جس طرح بھی ممکن ہو ایران اور لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کریں۔

اسی سلسلے میں حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام چلنے والی یونیورسٹی جامعہ الزہراء نے بھی مرجعیت دینی کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے ایک انسانی ہمدردی کی مہم شروع کی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعیت کی پکار کے جواب میں اور سماجی و انسانی اقدار کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز آیت اللہ سیستانی کی جانب سے ایران کی مدد کے لیے اپیل کے بعد حرم امام حسینؑ سے عوامی امداد کا پہلا قافلہ ایران کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

News ID 1938713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha