30 مارچ، 2026، 2:22 PM

موجودہ جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، امام جمعہ بغداد

موجودہ جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، امام جمعہ بغداد

آیت اللہ سید یاسین موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ کا فیصلہ کن مرحلہ ہے جس کے اثرات ایک ملک کی سرحدوں تک محدود نہیں رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد کے امام جمعہ اور نجف اشرف کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید یاسین موسوی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو صرف ایران اور امریکہ یا اسرائیل کے درمیان سیاسی تنازع کے طور پر پیش کرنا حقیقت کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ دراصل اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے اور اس کے اثرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے عراق کی فوج اور حشد الشعبی پر ہونے والے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ایک ایسے منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنا اور خطے کی اسلامی شناخت کو نقصان پہنچانا ہے۔

آیت اللہ موسوی نے کہا کہ موجودہ حالات کو صرف سیاسی اختلاف یا علاقائی کشیدگی قرار دینا درست نہیں بلکہ یہ اسلامی دنیا کی تقدیر سے جڑا ایک اہم مرحلہ ہے۔ بعض سیاسی حلقے جان بوجھ کر اس بحران کو صرف ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے طور پر پیش کر رہے ہیں تاکہ عراق کو اس معاملے سے الگ دکھایا جا سکے جبکہ یہ مؤقف درحقیقت ایک ظاہری غیر جانبداری ہے جو زمینی حقائق کو نظر انداز کرتی ہے۔

امام جمعہ بغداد نے عراق کی تاریخی اور مذہبی حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرزمین عالم تشیع میں مرکزی مقام رکھتی ہے کیونکہ یہاں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام، امام حسین علیہ السلام اور دیگر ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے مزارات موجود ہیں، اس لیے عراق خطے کی مذہبی اور سیاسی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراجع دینی کی جانب سے  مزاحمتی محاذ کی حمایت کی تاکید صرف ایک سیاسی موقف نہیں بلکہ ایک دینی اور اعتقادی ذمہ داری ہے۔

آیت اللہ موسوی نے حشد الشعبی کو عراق کی عزت و وقار کے محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ ان کے کردار کا اسی طرح ذکر کرے گی جیسے 1920 میں برطانوی استعمار کے خلاف عراقی عوام کی مزاحمت کو یاد کیا جاتا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو شیعہ تاریخ کے حق و باطل کی تاریخی کشمکش کے تناظر میں بھی سمجھا جاسکتا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ کم از کم سماجی اور میڈیا سطح پر ان قوتوں کی حمایت کریں جو بیرونی منصوبوں کے خلاف کھڑی ہیں۔

News ID 1938691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha