مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی یوم القدس اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ العظمی امام روح اللہ موسوی خمینیؒ کی عظیم اور تاریخی یادگاروں میں سے ایک ہے۔ یہ دن عالمی صہیونیت کے خلاف جدوجہد اور بین الاقوامی سامراج کے مقابلے کی علامت کے طور پر عالمِ اسلام اور دنیا کے حریت پسندوں میں مزاحمت کی روح کو زندہ رکھتا ہے اور اسے ایک مقدس مقصد کی حیثیت دیتا ہے۔
امام خمینیؒ کی جانب سے یومِ القدس کے اعلان کو اب تقریباً 47 سال گزر چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران یہ دن مسلمانوں اور آزادی پسند اقوام کے درمیان اتحاد اور بیداری کی علامت بن چکا ہے۔ ہر سال ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کو دنیا کے مختلف ممالک میں یومِ القدس منایا جاتا ہے جہاں فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ مزید حساس اور تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ آج اسلام کے محاذ اور امریکی۔صہیونی محاذ کے درمیان کشمکش اس نظریاتی، اعتقادی اور انسانی مقابلے کی واضح تصویر بن کر سامنے آرہی ہے۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ایران کے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر جمع ہیں۔
دارالحکومت تہران میں یومِ القدس کی مرکزی ریلی صبح 10:30 بجے شروع ہوئی جس میں معاشرے کے مختلف طبقات، نوجوانوں، خواتین اور انقلابی عوام شریک ہیں۔ شرکاء فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے"مرگ بر اسرائیل" اور "مرگ بر امریکہ" کے نعرے بلند لگارہے ہیں۔
ایرانی عوام یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں، اسلامی تبلیغی کونسل
اس سے پہلے اسلامی تبلیغی کونسل نے یوم القدس کے حوالے سے ایرانی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اس سال حساسیت کی وجہ سے ریلیوں میں شرکت مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے اس سال عالمی یومِ القدس کی شاندار ریلی ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب مغربی ایشیا کا خطہ اور ہمارا عزیز وطن اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔ جنگِ رمضان اور ایران کی مسلح افواج کے دلیرانہ اقدامات نے ایک بار پھر صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکہ کی خبیث پالیسیوں اور قابض صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت اور سرزمین و انسانی وقار کے دفاع کے لیے جاری تاریخی جدوجہد نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمت کرنے والی قوموں کا عزم اس جعلی حکومت کی کھوکھلی ہیبت کو توڑ سکتا ہے اور خطے کے سامنے آزادی اور نجات کے نئے افق روشن کر سکتا ہے۔
ایسے حالات میں عظیم ایرانی قوم بھی عالمی یومِ القدس کا استقبال اس حال میں کر رہی ہے کہ اس کے دل اپنے عظیم المرتبت، باوقار، مجاہد اور دانا رہبر اور ملک کے چند کمانڈروں اور محافظانِ امنیت کی شہادت کے غم سے داغدار ہیں۔ یہ شہادت اگرچہ اہلِ ایمان کے دلوں میں گہرا دکھ اور شدید غم چھوڑ گئی، لیکن اسی کے ساتھ اس بہادر امام اور شہید رہنما کی عزت، مزاحمت اور استکبار دشمنی کے مکتب کو ایرانی قوم اور دنیا کے آزادی پسندوں کے درمیان پہلے سے زیادہ زندہ اور مؤثر بنا دیا اور عوام میں ہمبستگی، یکجہتی اور بھرپور حماسی شرکت کی نئی لہر پیدا کر دی۔
اصفہان میں عالمی یومِ القدس کی ریلی کا آغاز
ملک بھر کی طرح اصفہان میں بھی عالمی یومِ القدس کی ریلی عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔
روزہ دار اور انقلابی عوام صبح 10 بجے سے مقررہ آٹھ راستوں پر جمع ہو کر تاریخی میدان امام خمینیؒ کی جانب روانہ ہوئے تاکہ ایک بار پھر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور قدسِ شریف کی آزادی کے مقصد سے اپنی وابستگی کا اظہار کر سکیں۔
اس ریلی میں شریک افراد اسلامی جمہوریہ ایران اور فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور فلسطینی قوم کی حمایت اور صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نعرے لگاتے ہوئے مقررہ راستوں سے گزر کر میدان امام خمینیؒ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
بیرجند میں یومِ القدس ریلی کی جھلکیاں
بیرجند میں یومِ القدس کی ریلی کے ابتدائی لمحات میں عوام کی پرجوش شرکت کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں لوگوں کی بڑی تعداد فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر موجود دکھائی دیتی ہے۔
قزوین، عوام کا نعرۂ انتقام کے ساتھ یومِ القدس کا استقبال
قزوین کے عوام انقلابی جوش و جذبے کے ساتھ اور "انتقام" کے نعروں کے ساتھ یومِ القدس کی ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
ہمدان میں یومِ القدس کی ریلی کا آغاز
ہمدان میں یومِ القدس کی ریلی ایسے وقت میں شروع ہوئی جب گزشتہ رات سے شہر میں رحمتِ الٰہی کی بارش جاری تھی جو آج صبح برف باری میں تبدیل ہوگئی۔
ریلی کے آغاز سے کچھ دیر پہلے ہی عوام بڑی تعداد میں میدان امام خمینیؒ میں جمع ہو چکے تھے تاکہ تقریب کا باضابطہ آغاز زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کے ساتھ کیا جا سکے۔
ہمدان میں ریلی کے شرکاء میدان امام خمینیؒ سے شارع شریعتی کی جانب روانہ ہوئے اور وہاں سے آگے حسینیہ امام خمینیؒ کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں نمازِ جمعہ کا اجتماع منعقد ہوگا۔
اردبیل، عوام کی یومِ قدس کی ریلی میں شرکت
اردبیل کے روزہ دار عوام چند لمحے قبل سے سڑکوں پر آنے کے ساتھ یومِ قدس کی ریلی کا آغاز کر چکے ہیں۔ یہ موجودگی لمحہ بہ لمحہ زیادہ پُرجوش ہوتی جا رہی ہے۔
کرمانشاہ، عوام کا پُرجوش انداز میں یومِ قدس کی ریلی کا آغاز
کرمانشاہ کے مؤمن اور روزہ دار عوام ناقابلِ بیان جوش و حرارت کے ساتھ عالمی یومِ قدس کی ریلی کے راستوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
بجنورد، یومِ قدس کی ریلی کا آغاز
خراسان شمالی کے مرکز میں یومِ قدس کی ریلی چند لمحوں میں شروع ہوگئی ہے۔
سنندج، یومِ قدس کی ریلی شروع
عالمی یومِ قدس کی ریلی کے باضابطہ آغاز سے چند لمحے قبل سنندج کے عوام میدانِ آزادی میں موجود ہوکر میدانِ انقلاب کی طرف رواں دواں ہیں۔
شیراز، عالمی یومِ قدس کی ریلی کا آغاز
شیراز میں عالمی یومِ قدس کی ریلی عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔
زاہدان میں یومِ قدس کی ریلی کا آغاز
یومِ عالمی قدس کی ریلی چند لمحے قبل شہر زاہدان کے عوام کی پُرجوش شرکت کے ساتھ شروع ہوگئی۔
یومِ قدس کے موقع پر مشہد کے عوام کی تاریخی ریلی شروع
چند لمحے قبل مشہد کے عوام نے 15خرداد اسکوائر اور شہداء اسکوائر میں جمع ہوکر یومِ قدس کی ریلی کا آغاز کیا۔
گلستان میں یومِ قدس کی ریلی کا آغاز
گلستان میں یومِ قدس کی ریلی ولایت کے عقیدت مند عوام کی شرکت کے ساتھ شروع ہوگئی۔
دماوند میں شدید برف باری کے دوران یومِ قدس کی ریلی کا آغاز
ماہِ مبارک رمضان کے آخری جمعہ اور یومِ عالمی قدس کے ساتھ ہی دماوند میں شاندار ریلی اور وطن کے محافظ شہید، اسلام کے بہادر پاسدار «محسن خلیلی» کے پاکیزہ جسد کی تشییع کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ ریلی مقامی حکام اور ولایت سے وابستہ و متدین عوام کی پُرجوش شرکت کے ساتھ بخشداری ارجمند کے سامنے سے شروع ہوکر مخصوص مقام کی طرف رواں دواں ہے۔
اہواز کے عوام کی یومِ قدس کی تاریخی ریلی میں جوش و خروش سے شرکت
یومِ عالمی قدس کی ریلی صبح ۱۰ بجے اہواز میں میدان مولوی سے شروع ہوئی اور عوام کے مختلف طبقات کی بڑی تعداد نمازِ جمعہ کے مقام تک کا راستہ طے کرے گی۔
یہ ریلی ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب ایران کے خلاف امریکی ـ صہیونی جارحانہ جنگ اپنے چودھویں دن میں داخل ہوچکی ہے؛ اس کے باوجود اہواز کے عوام بغیر کسی خوف کے اس تقریب میں شریک ہیں اور امریکہ، صہیونی حکومت اور امریکہ کے مجرم صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
16:12 - 2026/03/13
آپ کا تبصرہ