8 مارچ، 2026، 1:56 AM

سعودی حکام نے ایران کے خلاف سہولت کاری فراہم نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، عراقچی

سعودی حکام نے ایران کے خلاف سہولت کاری فراہم نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطہ ہے اور سعودی حکام نے ایران کے خلاف اپنی سرزمین فراہم نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے اور سعودی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ امید ہے کہ سعودی برادران بھی بیجنگ معاہدے کے پابند رہیں گے۔

عراقچی نے کہا کہ کشیدگی میں اضافے کی ذمہ داری واشنگٹن اور تل ابیب پر عائد ہوتی ہے۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے پورے خطے کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو دشمن نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی اڈوں کی وجہ سے بدامنی ہی پیدا ہوئی ہے۔ یہ جنگ پورے خطے پر مسلط کی گئی ہے لیکن ہم جارحیت کرنے والوں کو سخت سبق سکھائیں گے۔

News ID 1938418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha