مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی وفد مکمل تیاری کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے اور قومی مفادات کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود ہے، جبکہ پابندیوں کے خاتمے اور اپنے جوہری حقوق و مفادات کے تحفظ کے حوالے سے ایران کا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ان معاملات سے متعلق ایران کی تجاویز ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک عمان کے حوالے کر دی گئی ہیں تاکہ انہیں دوسرے فریق تک پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تہران اپنے اصولی مؤقف کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور بدھ کی شب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور عمانی ہم منصب کے درمیان ملاقات سے شروع ہوا۔
انہوں نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کی بھی مذاکرات میں ممکنہ شرکت متوقع ہے۔
14:04 - 2026/02/26
آپ کا تبصرہ