22 فروری، 2026، 5:54 PM

سرحدوں پر دشمن کی ہر حرکت کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، جنرل جہانشاہی

سرحدوں پر دشمن کی ہر حرکت کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، جنرل جہانشاہی

ایرانی بری فوج کے اعلی کمانڈر نے ملکی دفاعی نظام کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سرگرمیوں پر مسلح افواج کی کڑی نظر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بری فوج کے اعلی کمانڈر جنرل علی شاہنشاہی نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں پر دشمن کی تمام نقل و حرکت مسلسل اور کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، اور ہر ممکن خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سرحدی علاقوں میں تعینات یونٹس چوبیس گھنٹے نگرانی کے عمل میں مصروف ہیں تاکہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت پتا لگا کر اسے ناکام بنایا جاسکے۔

میجر جنرل جہانشاہی نے شمال مغربی سرحدی شہر پیرانشہر میں 164ویں بریگیڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جنگی تیاری اور آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو مسلح افواج کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

انہوں نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جامع اور ہمہ جہت تیاری دشمن کے کسی بھی غلط اندازے یا جارحانہ اقدام کے خلاف سب سے مؤثر رکاوٹ ہے۔ جدید جنگی سازوسامان، نئی حکمت عملیوں اور باقاعدہ فوجی مشقوں کے ذریعے بری افواج نے غیر متوازن اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

News ID 1938198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha