19 فروری، 2026، 4:28 PM

ایران کو پرامن جوہری افزودگی کا حق حاصل ہے، روس

ایران کو پرامن جوہری افزودگی کا حق حاصل ہے، روس

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے تحت یورینیم کی پرامن افزودگی کا حق رکھتا ہے اور معائنہ کاروں کی واپسی کی صورت میں عالمی ایٹمی ادارے کے ساتھ تعاون کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے۔

عرب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آئی اے ای اے کے معائنہ کار اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرتے ہیں تو تہران ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ ایران آمادگی ظاہر کرچکا ہے کہ وہ افزودگی کی سطح کو پرامن ضروریات کے مطابق محدود کرسکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف بارہ روزہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے منفی نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران ہمیشہ این پی ٹی کی پابندی کا اعلان کرتا رہا ہے اور جوہری تنصیبات پر حملہ ایک خطرناک قدم تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان قریبی رابطے موجود ہیں اور دونوں ممالک کے رہنما مسلسل رابطے میں ہیں۔

لاوروف نے اقوام متحدہ کی بعض پالیسیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے مؤقف نے ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کی کوششوں کو تقویت دی ہے۔

News ID 1938146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha